خوفزدہ بھارتی فورسز کا پٹھان کوٹ میں سرچ آپریشن 3 روز سے جاری آسام کے 3 نوجوان دھر لئے
گورداس پور (نیوز ڈیسک) پٹھان کوٹ میں ائربیس پر ڈیڑھ برس قبل ہونے والے دہشت گرد حملے سے خوفزدہ بھارتی سکیورٹی فورسز اور پنجاب پولیس نے پیر کو شہر کے ڈیفنس روڈ پر پڑے لاوارث اور مشکوک بیگ سے فوجی وردیاں ملنے کے بعد سرچ آپریشن تیسرے روز جاری رکھا، آسام کے 3 نوجوانوں کو پکڑ کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔