یمن جنگ : امن کا پیغام پھیلانے والے سائیکل سوار علی بخش کو سفیر نے اعزازی شیلڈ دی
ریاض ( نمائندہ نوائے وقت) یمن کی جنگ کے حوالے سے امن کا پیغام پھیلانے اور جذبہ خیرسگالی کے تحت سائیکل پر سوار ہوکر مملکت سعودی عرب کا چکر لگانے والے محمد علی بخش کو سفارتخانہ پاکستان، سعودی عرب کی جانب سے سفیر خان ہشام بن صدیق نے ملاقات کے دوران اعزازی شیلڈ پیش کی۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہشام بن صدیق نے کہا محمد علی بخش نے نیک مقصد کے لئے ایک جذبے کے تحت سائیکل پر سفر کر کے پاکستان کا نام روشن کیا۔