بلوچستان کے 9 اضلاع میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے 9 اضلاع کی مانیٹرنگ کمیٹیوں کی رپورٹس میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں سرکاری ملازمین کی قواعد و ضوابط کے بر خلاف بھرتیوں اور 35 ہزار سے زائد ملازمین کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کے دور میں 2016ء میں جعلی اور گھوسٹ ملازمین اور مالی بے ضابطگیوں کا پتہ لگانے کیلئے تین کمیٹیاں بنائی گئی تھیں۔