• news

گورنر پنجاب اور خیبر پی کے کی ملاقات، دونوں صوبوں میں جاری منصوبوں پر بات چیت

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں و گڈ گورننس سے ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے ، قومی وسائل عوامی فلاح و بہبوود اور انفراسٹرکچر کی ترقی پر صرف کئے جا رہے ہیں انہوں نے یہ بات گورنر خیبر پی کے ظفر اقبال جھگڑا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوںنے پنجاب ہاوس اسلام آباد میںان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قومی معاملات ، سیاسی امور اور دونوں صوبوں کے عوام کی ترقی اور بھلائی کے لئے وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں کے بارے میںبات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ صوبائی بجٹ بھی عوام دوست ، ترقیاتی ، فلاحی اور متوازن ہو گا جس میں ہر شعبہ زندگی کی ترقی کے مواقع فراہم کئے جائیںگے۔

ای پیپر-دی نیشن