• news

صوبائی وزیرصحت کا ڈسٹرکٹ چکوال سمیت 5 ہسپتال کا دورہ، ادویات جلانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے علاوہ کلر کہار ، بھیرہ ، بہلوال اور کوٹ مومن کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کا ہنگامی دورہ کیا اور مریضوں کے لیے علاج معالجہ کی سہولیات ، ہسپتالوں میں صفائی اور دیگر انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔ خواجہ عمران نذیر نے DHQ ہسپتال چکوال میں وزٹ کے دوران مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام کی زائدالمعیاد ادویات جلانے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیااور ڈپٹی کمشنر چکوال کو ہدایت کی کہ 24 گھنٹے میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن