• news

حسین نواز عام شہری کی طرح جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ حسین نواز شریف پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکے گا ،حسین نواز عام شہری کی حیثیت سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں،عدلیہ کے احکامات کی پاسداری مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز رہا ہے ،وہ ان خیالات کا اظہار رمضان بازاروں کے دورہ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں کررہے تھے ،اس موقع پر چیف کوآرڈی نیٹر ملک عرفان شفیع کھوکھر ،جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ لاہور ملک فیصل سیف کھوکھر ،صدر یوتھ ونگ قومی حلقہ ملک عمران شفیع کھوکھر ،پرسنل اسسٹنٹ محمود صدیق چودھری بھی ہمراہ تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن