عمران کو بے قصور ثابت کرنے کیلئے 15 سال پرانی بنک سٹیٹمنٹ مل گئی‘ اب اصل بدمعاشوں کا پتہ لگایا جائے: جمائما‘ آپ پر فخر ہے شکریہ: چیئرمین پی ٹی آئی
لندن (نیوز ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اعلان کیا ہے کہ انہیں 15 سال پرانی تمام دستاویزات مل گئی ہیں، لہٰذا اب اصل مجرموں کو پکڑا جانا چاہیے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جمائما نے کہا کہ عمران خان کی منی ٹریل / بے گناہی ثابت کرنے کے لیے 15 سال پرانی بنک سٹیٹمنٹ کا سراغ لگالیا ہے، اب براہ مہربانی اصل بدمعاشوں کا پتہ لگائیں۔ بی بی سی کے مطابق عمران نے ٹویٹ کے جواب میں جمائما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے ہمیں آپ پر فخر ہے جمائما شکریہ۔