پاکستان تحریک انصاف دوبئی کے انتخابات
گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف دوبئی کے انتخابات دوبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئے جس کی نگرانی سعودی عرب سے آئے پی ٹی آئی کے لیڈران ارشاد خٹک احمد علی اور ریاض بادامی نے کی انتخابات کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔دو سال کے کیلئے اپنے نمائندوں کو منتخب کیا انتخابات میں تین سو سے زائد افراد نے حصہ لیا اور مندرجہ ذیل افراد کو منتخب کیا صدر عرفان اعوان، نائب صدر چودھری دلاور، جنرل سیکرٹری محمد شاہد خان، اور انفارمیشن سیکرٹری جاوید اقبال نئے منتخب عہدیداران کو پی ٹی آئی دوبئی اور یو اے ای کے کارکنوں نے مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خیالات کا اظہار کیا۔