تین دن پھل نہیں خریدیں گے: سوشل میٖڈیا مہم پر اعلان، شیخوپورہ بار نے حمایت کردی
لاہور(کامرس رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت میںگراں فروشوں نے پانچویں روزے کو بھی گراں فروشی جاری رکھی بیشتر علاقوں کے صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ دکاندار سرکاری نرخ نامے کے نرخوں کی بجائے سبزیاں اور پھل دوگنے نرخوں سے زائد پر فروخت کر رہے ہیں۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق ایک کلو لیموں دیسی164روپے کی بجائے 200روپے، آلو کچا چھلکا 38 لیکن 49روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔ پیاز 20کی بجائے 30روپے، ٹماٹر 19کی بجائے27روپے، لہسن دیسی116کی بجائے 180روپے، ادرک تھائی لینڈ79کی بجائے 100روپے، ادرک چائنہ 111کی بجائے 150روپے،بینگن 22کی بجائے32روپے،کھیرا دیسی 27کی بجائے39روپے، کریلے 21کی بجائے 32روپے، پالک 18کی بجائے25روپے، ٹینڈے دیسی 38کی بجائے 52روپے،میتھی 53کی بجائے 60روپے ،بند گوبھی20کی بجائے40روپے، پھول گوبھی 17کی بجائے 30روپے، سبز مرچ 42کی بجائے 65روپے، شملہ مرچ 33کی بجائے45روپے ، اروی 53کی بجائے70، بھنڈی 30کی بجائے48روپے، مٹر 96 کی بجائے 145روپے فی کلو تک فروخت کئے گئے۔ جبکہ ایک کلو سیب کالا کولو پہاڑی 176کی بجائے260روپے، سیب امری 96کی بجائے 140روپے، سیب سفید 90کی بجائے127روپے، تربوز 22کی بجائے30روپے، خوبانی سفید 183کی بجائے 230روپے، خربوزہ گول 27کی بجائے 40روپے، کیلا اول 108کی بجائے 200روپے درجن، کیلا دوئم 69کی بجائے 100 روپے درجن، فالسہ 176کی بجائے 290روپے، کھجور اصیل 139کی بجائے200روپے، کھجور ایرانی 156کی بجائے250روپے، امرود 74 کی بجائے 110روپے، خربوزہ 47کی بجائے 55روپے، آلو بخار ا236کی بجائے330روپے ، آم سندھڑی اول 121کی بجائے 180روپے، آم سہارنی100کی بجائے 155رو پے، آم دوسہری اول 131 کی بجائے 180 روپے ، آڑو اول6 15کی بجائے230روپے،آڑو دوئم 90کی بجائے150روپے کلو تک فروخت کئے گئے ۔
گراں فروشی
اسلام آباد+ شیخوپورہ (اے این این نمائندہ خصوصی) رمضان میں پھلوں کی قیمتیں حد سے تجاوز کرنے پر شہریوں نے سوشل میڈیا پر پھل نہ خریدنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ، تین روزہ مہم کا آغاز(آج) جمعہ سے ہوگا۔ مہم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو پیغام بھیجنے کا آغاز بدھ سے ہوا جس میں شہریوں نے ایک دوسرے کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز کوئی پھل نہ خریدنے کا مشورہ دیا تاکہ پھل فروش مناسب قیمتوں پر پھلوں کی فروخت پر مجبور ہوجائیں۔ پیغام میں کہا گیا کہ اس بائیکاٹ سے پھل فروشوں کو دھچکا لگے گا اور ہفتے کے آخری دنوں میں پھلوں کی فروخت پر زیاد ہ قیمتیں وصول نہ ہونے سے وہ متاثر ہوں گے۔ پیغام میں مزید کہا گیا کہ یہ کام مشکل ہے لیکن صرف صارفین پھل فروشوں کو قیمتیں کم کرنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔ پیغام کے آخر میں لکھا گیا کہ ہر چیز کی ذمہ داری حکومت کی نہیں، آپ کی بھی اپنے معاشرے اور ہم وطنوں کے لیے کچھ ذمہ داریاں ہیں، سوچ سمجھ کر انتخاب کریں اور اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس مہم کو سوشل میڈیا پر پذیرائی حاصل ہوچکی ہے اور فیس بک اور ٹویٹر پر کئی لوگ اس حوالے سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ نے بھی مہم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مہم کو ایک قدم اور آگے لے کر جائیں گے اور تین کے بجائے چار روز تک کوئی پھل نہیں خریدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس مہم میں شہریوں کے شانہ بشانہ ہوں اور اس مقصد پر یقین رکھتا ہوں۔ سوشل میڈیا پر چلائی جانیوالی مہنگائی کیخلاف تحریک پر شیخوپورہ کے عوام نے تین دن تک فروٹ اور گوشت کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے نوائے وقت کے زیر اہتمام ایک سروے میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ،نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے تحریک انصاف لائر ونگ کے رہنماء عبدالمناف خان ،چوہدری معراج خالد گجرنے کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں کا مہینہ ہے مگر بعض تاجر اس ماہ مقدس میں نیکیاں حاصل کرنے کی بجائے لوگوں کی بد دعائیں لیتے ہیں مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چوہدری شکیل عطا اللہ ورک نے کہا کہ جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دفاتر میں پوچھ کر کاغذ سیاہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کہ کہ وہ جمعہ ہفتہ اتوار فروٹ اور گوشت کا بائیکاٹ کردیں