اسلام آباد:ایرانی خبر ایجنسی سے وابستہ پاکستانی فوٹوگرافر مسلح افراد کے حملہ میں زخمی‘ سامان چھین لیا گیا
اسلام آباد (این این آئی) ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کیساتھ منسلک پاکستانی فوٹوگرافر ذیشان علی پر وفاقی دار الحکومت میں نامعلوم مسلح افراد نے گن پوانٹ پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں فوٹو گرافر زخمی ہوگئے ۔جمعرات کو نامعلوم مسلح حملہ آروں نے فوٹوگرافر ذیشان علی کو زخمی کرکے اس کاکیمرہ اور ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہوگئے کراچی کمپنی اسلام آباد کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ذیشان علی کا بیان لیا ۔ ذیشان علی کو زخمی حالت میںپمزہسپتال پہنچا دیا گیا اور اس کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے۔