بیوی کا قتل، سپریم کورٹ نے ملزم شوہر کو 10 سال بعد بری کر دیا
اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے گوجر خان میں بیوی کو قتل کرنے والے ملزم محمد صفدرکو دس سال بعد بری کر دیا۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہااس لئے شک کا فائدہ دیکراسے بری کیا جاتا ہے۔ ملزم پر 2007ء میں زمین کی فروخت کے معاملہ پر اپنی بیوی نسیم اخترکو قتل کرنے کا الزام تھا۔