• news

ساہیوال میں مالکن کا بچے پر تشدد، پی ٹی آئی کی تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے ساہیوال میں مالک مکان کی اہلیہ کا 14 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کرا دی۔ بچوں کے ساتھ کھیلنے پر خاتون نے حمزہ پر تشدد کیا۔ پولیس نے مالک مکان سے ساز باز کر لی۔ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا غلہ منڈی کے علاقہ میں رہائش پذیر شیخ وقاص کی اہلیہ نے حمزہ کو پانے بچوں کے ساتھ کھیلنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن