سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مذاق ہے: پنجاب ٹیچرز یونین
لاہور (سٹاف رپورٹر ) پنجاب ٹیچرز یونین، پنجاب کے مرکزی رہنمائوں حافظ غلام محی الدین ،کاشف شہزاد چوہدری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10% اضافہ ایک مذاق ہے۔ مزید یہ کہ ہم سیکرٹری سکولزکی طرف سے سکیل اپ گریڈیشن کی یقین دھانی پر خاموش نہیں بیٹھے نوٹیفیکیشن ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔، پی ایس ٹی کے لئے گریڈ 14، ای ایس ٹی کے لئے گریڈ16 اور ایس ایس ٹی کے لئے گریڈ17 سے کم کچھ بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ سکیل اپ گریڈیشن اساتذہ کا حق ہے اگر حق چھننا پڑا تو چھین کر لیں گے، صدر مرکزیہ پی ٹی یو پنجاب حافظ غلام محی الدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری جدوجہدمسائل کے حل تک جاری رہے گی۔