• news

لوڈشیڈنگ جاری‘ کراچی میں احتجاج کے الیکٹرک عملہ یرغمال‘ پولیس کا لاٹھی چارج

لاہور +کراچی +اسلام آباد+کامونکے +ننکانہ صاحب ( وقائع نگار خصوصی+نامہ نگاران +ایجنسیاں) لاہور ہائی کورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر تقسیم کار کمپنیوں کو جواب داخل کروانے کی مہلت دے دی۔ فاضل عدالت کے روبرو رٹ درخواست کے ذریعے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں نے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول پیش کرنے کے لئے مہلت مانگی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مہلت دے دی۔ درخواست گزاری کی طرف سے وکیل پیش نہ ہوئے۔ جس پر عدالت نے آئندہ سماعت فریقین کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بجلی پیداوار 18ہزار کی سطح عبور کرگئی ہے۔وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بجلی پیداوار 18ہزار کی سطح عبور کرگئی اور بجلی کی پیداوار ریکارڈ 18 ہزار 2 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا اس وقت ملک بھر میں بجلی کی طلب 18ہزار 902میگا واٹ ہے، ہم نے پاکستان کو لوڈشیڈنگ فری ملک بنائیں گے۔ ہم نے 18 ہزار میگاواٹ کا ریکارڈ مصروف ترین اوقات میں عبور کیا اور اس سنگ میل کو عبور کرنے پر وزارت پانی و بجلی کی ٹیم بشمول وزیرمملکت عابد شیر علی اور سیکرٹری پانی وبجلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کامونکے سے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ شہراور گردونواح میں سحری اور افطاری کے دوران سوئی گےس بند ش سے روزہ داروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،سحری اور افطاری کے وقت گےس کی بندش اور پرےشر کی کمی کے باعث خواتےن کو کھانا تےا رکرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ سحری کے وقت لوگ کھانے پینے کی چیزیں دُکانوں سے ڈھونڈتے ہے جبکہ بےشتر لوگ بغےر سحری کھائے روزہ رکھنے پرمجبور ہیں۔ ننکانہ صاحب اور اس کے گردونواح میں شدید گرمی میں بھی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا سلسلہ جاری ہے خصوصا سحر و افطار کے اوقات میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کے روزہ رکھنے اور کھولنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ رات 2بجے کے بعد سے سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے کہ اس پر کھانا تیار کرنا تو دور چائے کا کپ بھی تیار نہیں ہوتا جبکہ سوئی گیس کے کم پریشر کا سلسلہ صبح 5بجے تک جاری رہتا ہے اسی طرح افطار کے وقت بھی گھروں میں سوئی برائے نام ہوتی ہے جس کے باعث انہیں مجبورا سحری اور افطاری کا سامان بازار سے خریدنا پڑتا ہے۔کراچی کے علاقوں کورنگی اور گلستان جوہر بلاک سات میں بجلی کی طویل بندش نے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا۔ جس پر شہری مشتعل ہو گئے مشتعل مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کی اور سڑکوں پر ٹائر جلائے اور کورنگی میں مشتعل ہجوم نے "کے الیکٹرک "کی ایک گاڑی اور عملے کو بھی یرغمال بنا لیا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو مظاہرین نے نعرے بازی شروع کر دی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ "کے الیکٹرک "نے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں چھوڑا ۔ کراچی میں غیر اعلانیہ اور لامحدود لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا رکھا ہے ۔ بجلی کی قلت کے ساتھ ساتھ پانی بھی نہیں مل پا رہا دوسری طرف جماعت اسلامی کے وفد نے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست شارع فیصل تھانے میں جمع کرا دی۔ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نجیب ایوبی کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، تانبہ چوری کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔مجلس واحدت المسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے مختلف اضلاع ماتلی ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، بدین، دادو، جبکب آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، احتجاجی مظاہروں میں خواتین بچوں، بچوں ، بزرگوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے ، حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئی۔ احتجاجی مظاہروں سے مرکزی صوبائی سیکرٹری علامہ مقصود علی ڈومکی، مولانا علی نقی حیدری، منور جعفری ، یعقوب حسینی و دیگر رہنماﺅں نے خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن