سوئی گیس کمپنی نے ٹیرف میں 96روپے 38پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کردی
لاہور( این این آئی )سوئی نادرن گیس کمپنی نے آئندہ مالی سال کیلئے گیس ٹیرف میں 96روپے 38پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کردی۔سوئی نادرن گیس کمپنی کی طرف سے اوگرا کو بھجوائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں کمپنی کے اخراجات کا تخمینہ مدنظررکھتے ہوئے ٹیرف میں 96 روپے 38 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا تعین کیا ہوا ہے۔ درخواست میں کمپنی نے ایل این جی کی فراہمی کیلئے 65 روپے 86 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو لاگت کا تخمینہ لگایا ہے۔اوگرا سوئی نادرن کی درخواست پرسماعت رواں ماہ کرے گی اور نئی قیمت کا اطلاق بھی یکم جولائی سے کیا جائے گا۔
گیس کمپنی