کبیروالہ، بھیرہ: ٹریفک حادثات ،میاں بیوی سمیت 10 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی
کبیروالہ+ بھیرہ+ لاہور (آن لائن+ خصوصی رپورٹر+ نامہ نگار) دو مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہوگئے۔ کبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 10شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کبیروالا جھنگ روڈ پر اڈا جھلار مدینہ کے نزدیک فیصل آباد سے ملتان جانے والے مسافر بس کراسنگ کے دوران تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے جا ٹکرائی۔ بس میں 50 مسافر سوار تھے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بس کی باڈی کاٹ کر نعشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جن کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے حادثہ ٹرک ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ دریں اثنا وزیراعلی پنجاب نے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ مزید برآں لاہور سے راولپنڈی جانے والی کار موٹر وے پر بھےرہ کے قرےب ٹائر برسٹ ہونے کے باعث درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتےجہ مےں مےاں بےوی سمےت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ کار نمبر پی اےچ اے 855جب موٹر وے پر بھےرہ کے قرےب فلائی اوور چاہ سپانوالا کے قرےب پہنچی تو اس کا ٹائر اچانک پھٹ گےا اورقلابازیاں کھاتی ہوئی درخت سے جاٹکرائی جس کے نتےجہ مےں افشاں کالونی راولپنڈی کا شاہ محمد فےصل‘ اس کی بےوی فرحت اورڈرائےور ساجد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ لاشےں تحصےل ہسپتال بھےرہ لائی گئےں جہاں سے انہےں ورثا کے حوالے کےا جائیگا ۔
بھیرہ/ حادثہ