• news

تامل ناڈو کے بعد مہاراشٹر کے کسان بھی مودی سرکار کیخلاف سراپا احتجاج‘ کئی ٹن دودھ سڑکوں پر بہا دیا‘سبزیاں پھینک دیں

ممبئی (بی بی سی ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کاشت کاروں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے ہڑتال شروع کردی اور احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر اتر آئے۔ انہوں نے زراعت سے منسلک مصنوعات کو لے جانے والی گاڑیوں کا پہیہ جام کردیا۔ کسانوں نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ ان کی پیداوار کی بہترین قیمت ملنی چاہیے اور ان کے قرض معاف کیے جائیں۔ سبزیاں، پھل، دودھ، پولٹری سے منسلک اشیا اور گوشت لے کر ممبئی، پونا، ناسک اور اورنگ آباد جانے والی گاڑیاں روک کر یہ اشیا سڑکوں پر بکھیر دیں دودھ بہا دیا اور ٹرینوں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ بی بی سی کے مطابق ممبئی بین الاقوامی کاروبار کا گڑھ ہے۔ ریاست اور مرکز دونوں میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ تو اگر یہ تحریک طول پکڑتی ہے تو اس کی آواز دہلی تک گونجے گی۔ واضح رہے کہ ارہر اور سویابین کے معاملے میں کسانوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ سبزیوں کے معاملے میں تو کسان بری طرح پریشان ہیں اور ٹماٹر تو کوڑیوں کے دام بک رہے ہیں۔ ایسی صورت حال سے کسان ناراض ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن