• news

کراچی: رقم نہ دینے پر خواجہ سرا نے ساتھی سے ملکر نوجوان کو مار ڈالا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں 2 خوبرو خواجہ سرائوں نے لوٹنے میں ناکامی پر نوجوان کو مار ڈالا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چار روز قبل 24 سالہ راشد کی طارق روڈ کے قریب جیل پارک سے ملنے والی نعش کا معمہ حل ہو گیا‘ قتل میں خواجہ سراء شہزاد اور اسکا ساتھی ظہٰ کے ملوث ہونے کی تصدیق سی سی ٹی وی ویڈیو سے ہوئی پولیس نے دونوں خواجہ سرائوں کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی کے مطابق خواجہ سرا شہزاد فیس بک پر اپنی لڑکیوں والی تصاویر ڈال کر نوجوانوں کو گھیرتا اور فلیٹ پر بلاکر بلیک میل کرکے رقم اینٹھتا 24سالہ راشد اس خواجہ سرا کے چال میں نہ پھنسا۔ مقتول راشد کا تعلق لیاری سے تھا پیسے نہ دینے پر راشد کو قتل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن