بجلی اور پانی’’ دوپکی ٹیٹ سہیلیاں‘‘
مکرمی! دیکھ لیا دونوں سہیلیوں کا پیار پانی اور بجلی کا۔ محبت ہو توایسی ! میں اپنی صابر عوام کو شاباش دیتی ہوں کسی حکومت میں وہ دخل نہیں دیتی دکھ سکھ سہنا اس نے بھی سیکھ لیا ہے آج کل ماہ رمضان میں سحری افطاری اور تراویح کے وقت بجلی پانی کا نہ ہونا نحوست ہے میں نے کئی بار لکھا ہے مغرب کے وقت بجلی جلاتے وقت اللہ نورالسموات والارض پڑھا جائے۔ آپ سوئچ آن رکھیں اور پڑھیں ضرور۔ فجرکی نماز میں ہر نمازی کی دوردراز تراویح میں بھی لوگوں کی خواہش ہوتی ہے مل جل کرخدا کے سامنے سربسحود ہوں لیکن یہ بھی خیال رکھیں ان کا پاؤں کسی گندے پانی یا اینٹ سے ٹھکرا کرگرنہ جائیں واسا اور لیسکوکو ہر رمضان میں باورکروایا جاتا ہے کہ بجلی اور پانی رمضان میں ضرور موجود ہو لیکن انہوں نے بھی بٹنوں پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں جونہی گھنٹہ دوگھنٹے گزرتے ہیں آن آف کر دیتے ہیں اور ہیلپ لائن کے نمبرز مصروف رکھتے ہیں۔ خدا کے فضل سے شریف برادران کوششیںتو بہت کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف ملے مگرریلیف دلوایا بھی جائے ایک دن چھاپہ مارا جاتا ہے چوتھے دن پھر وہی کچھ ۔ (ساجدہ حنیف لاہور)