• news

ہائیڈرو ذرائع سے بجلی پیداوار بڑھانے کی ضرورت

مکرمی! معاشی ترقی کیلئے وافر اور سستی بجلی ناگزیر ہے یہ ایک اہم معاشی اشیاء یہ بھی ہے جس کی دستیابی مقامی و غیر ملکی سرماری کاروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے بد قسمتی سے پاکستان کو عرصہ دراز سے بجلی کی قلت کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ پیداوار کیلئے فوسل فیول پر انحصار ہے پاکستان کو پہلے بھی تاریخی تجارتی خسارے کا سامنا ہے ایسے میں مہنگے درآمد شدہ تیل سے بجلی کی پیداوار کا متحمل نہیں ہو سکتا حکومت ہائیڈرو ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے حکومت توانائی کی پیداوار کے منصوبے جلد مکمل کرے تاکہ بجلی کی قتل مینو فیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار اور معاشی نشوونما کو متاثر نہ کرے۔(چودھری محمد اکمل 5۔ ظفر علی روڈ سیالکوٹ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن