نواز دور میں جسٹس سجاد علی شاہ کے بیڈ روم فونز بھی ٹیپ کئے جاتے تھے: شجاعت
گجرات (نامہ نگار) ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے عدلیہ اور فاضل ججوں پر تنقید پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کے خلاف بیان دینا اور ٹیلیفون ٹیپ کروانا نوازشریف کی پرانی عادت ہے یہاں تک کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان سید سجاد علی شاہ کے بیڈ روم تک کے فون نوازشریف کے دور میں ٹیپ کیے جاتے تھے اور وہ پیر کو پریس کانفرنس میں ٹیلیفون ریکارڈ ہونے کے ثبوت پیش کریں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے اس عمل کو غیراخلاقی اور گری ہوئی سوچ کا عکاس قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان ذاتی نہیں وہ نوازشریف کی زبان بول رہے ہیں انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔