کراچی: گلے پر ڈور پھرنے سے بچہ جاں بحق والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نارتھ کراچی میں پاور ہائوس چورنگی کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ بچہ اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر افطاری کا سامان لینے جا رہا تھا۔