’’بھارتی مقبوضہ کشمیر‘‘ کانگریس نے اپنے کتابچے میں سچ چھاپ دیا
لکھنو(نیوز ڈیسک) بھارت کی بانی جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے اپنے کتابچے میں کشمیر کو ’’بھارتی مقبوضہ‘‘ قرار دیدیا جس کی خبر سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے سے بھارت بھر میں تھرتھلی مچ گئی۔ بتایا گیا ہے کانگریس کے اتر پردیش یونٹ نے مودی سرکار کے 3 سال پورے ہونے پر اسکی ناقص کارکردگی کے حوالے سے کتابچہ تیار کراکر یوپی کانگریس کے اجلاس میں تقسیم کرایا جس میں کشمیر کو بھارت کا مقبوضہ لکھا گیا تھا بی جے پی اس سنگین غلطی پر لٹھ لیکر کانگریس کے پیچھے پڑگئی اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا کانگریس پارٹی کے رہنمائوں نے اسے پرنٹنگ کی غلطی قرار دیکر جان چھڑالی۔