• news

1پارلیمنٹ کا اجلاس کل ہوگا‘ حکومت کا مذاکرات کیلئے اپوزیشن سے رابطہ

اسلام آباد (خبر نگار خصو صی )پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے بجٹ اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد(کل ) پیر کو دوبارہ شروع ہونگے ، سینیٹ کے اجلاس دن 11 بجے چیئرمین میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہو گا جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں سہ پہر 4 بجے ہوگا ۔ اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے ۔ بجٹ اجلاس کے حوالے سے حکومت کی طرف سے بھی اہم نوعیت کے فیصلے کر لیے گئے ہیں ۔ بجٹ پر بحث کے عمل کو تیز کر دیا جائے گا اور جلد از جلد سمیٹتے ہوئے بجٹ منظوری کا مرحلہ شروع ہو جائیگا ۔ منگل کو اپوزیشن جماعتوں کی عوامی اسمبلی لگے گی ۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے بھی اپوزیشن سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے ۔ وزراء پر مشتمل حکومتی کمیٹی اپوزیشن کے مشاورتی اجلاس کے بعد ملاقات کریگی ۔

ای پیپر-دی نیشن