• news

جاوید طوفان کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو مالا کنڈ شاہراہ پر دھرنا دیں گے: قومی جرگہ

سخاکوٹ(نامہ نگار) جاویدطوفان کے قاتلوں کوتین دن کے اندراندرگرفتارنہ کیاگیا تواس بارمسلح عوام ملاکنڈ شاہراہ پردھرنادینے پرمجبورہونگے ۔مظاہرین کے پہنچنے سے پہلے واپڈادفاتراورتھانے میں آگ خوداہلکاروں نے لگائی تھی ۔کمشنرملاکنڈکاپرامن مظاہرین پر اسلحہ برداری کاالزام سراسرجھوٹ ہے۔ان خیالات کا اظہار گرینڈقومی جرگہ یونین کونسل ورتیرکے مشران ناظم یونین کونسل ورتیرحاجی اکرم خان،نائب ناظم حاجی افتخارخان،ملک عظیم اللہ بابوصیب، سابق ناظم ورتیرمسافرخان، روان اوردیگر نے علاقہ ورتیر میں سینکڑوں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن