کراچی میں ہیٹ سٹروک سے 600افراد کی موت کی خبر غلط ہے، ترجمان ایدھی
کراچی (صباح نیوز)ترجمان ایدھی فاونڈیشن نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو سے 600افراد کی موت کی خبر غلط ہے۔ 12دنوں میں جو میتیں لائی گئی ہیں ان کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ موجود ہیں۔کسی میں بھی موت کی وجہ ہیٹ اسٹروک نہیں لکھی گئی اور عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔