امریکی ویزا: درخواست گزاروں سے سوشل میڈیا پاسورڈز طلب
واشنگٹن (نیٹ نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا کے بعض درخواست گزاروں سے ان کے سوشل میڈیا پاسورڈز مانگنا شروع کردیئے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نئے اقدامات کے تحت کونسلرآفس امیدوار سے گزشتہ تمام پاسپورٹ نمبر، پانچ سال کے دوران استعمال کیے جانے والے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور سوشل میڈیا اکائونٹس کی تفصیلات مانگی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ خاندان کے دیگر ارکان کے بارے میں بھی معلومات مانگی جارہی ہیں۔