• news

شکرگڑھ : بیک وقت پیدا ہونے والے 4 بچوں میں سے 2 زندگی کی بازی ہار گئے

نارووال( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بیک وقت پیدا ہونے والے 4 بچوں میں سے 2 زندگی کی بازی ہار گئے۔ بتایا گیا ہے کہ موضع سیکریالی تحصیل شکرگڑھ کے رہائشی عابد حسین کی اہلیہ نادیہ بی بی نے ایک روز قبل چار بچوں کو جنم دیا تھا جن میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل تھی۔ بچوں کی پیدائش نارمل طرح سے ہوئی تاہم ان کا وزن انتہائی کم تھا اور انہیں نازک حالت کے پیش نظر انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا لیکن ان چاروں میں سے ایک بیٹا اور بیٹی جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن