پاکستانی قوم مسائل کا حل نکالنا جانتی ہے : سفیر خان ہشام
ریاض ( نمائندہ نوائے وقت ) سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم مسائل کا حل نکالنا جانتی ہے،ہمارے لوگوں کے سامنے کوئی مقصد ہو تو اسے فوری حل کر لیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفارت خانہ پاکستان میں کلچرل گروپ اور ڈاکٹرز گروپ کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ظفراللہ خاں نے کہا26 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، مسائل کو ملکر حل کرنا ہم فرض ہے۔ شمشاد صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔