تیج بہادر کی ویڈیو پاکستان نے وائرل کرائی تھی، بھارتی خفیہ ایجنسی کا الزام
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے دال روٹی کی دہائیاں دینے والے فوجی تیج بہادر کی ویڈیو وائرل ہونے کا ملبہ نے پاکستان کے سر ڈال دیا۔ ایک بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی نے الزام لگایا ہے کہ تیج بہادر کی ویڈیو پاکستانی ویب سائٹس نے وائرل کی ۔ 24 میں سے 21 ویب سائٹس پاکستان سے چلائی جا رہی تھیں۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی فیس بک اور واٹس ایپ پر ویڈیو شیئر نہ کریں۔