ہری پور: گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے 3 ماہ کا بچہ قتل، ورثا کا احتجاج
ہری پور (این این آئی) کو ٹ نجیب اللہ کے علاقہ بانڈی سیٹراں میں گھریلو تنازعہ پر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 3ماہ کے بچے کو قتل کردیا گیا۔ مقتول بچے کے لواحقین نے نعش جی ٹی روڈ پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ وقوعہ کے فوری بعد تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کے ایس ایچ او کو فون کالز کیں لیکن اس نے سننا گوارا نہیں کیا جبکہ موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے جان بوجھ کر ملزموں کو فرار ہونے کا موقع فراہم کیا اور کوئی بروقت کارروائی نہیں کی ۔