کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت‘ پاک فوج نے جوابی کارروائی کی ویڈیو جاری کر دی‘ دشمن کے مورچے تباہ ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں
راولپنڈی (صباح نیوز+ نیٹ نیوز) آئی ایس پی آر کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی چوکیوں پر جوابی حملے کی ویڈیو جاری کر دی گئی جس میں دشمن کے کئی مورچے تباہ ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گذشتہ روز بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی کے علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی کر دیئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر پاکستانی شہریوں کو بھارتی فوج کی جانب سے مستقل نشانہ بنایا جا رہا ہے اور سیز فائر لائن معاہدہ کی خلاف ورزی بھی کی جا رہی ہے۔ پاک فوج نے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا یہ بھارتی فوج کی معصوم شہریوں پر گولہ باری کا جواب ہے۔
ویڈیو جاری