مستونگ میں آپریشن‘ جھڑپ 12 دہشت گرد ہلاک‘ 2 افسروں سمیت 5 اہلکار زخمی
کوئٹہ (این این آئی+ آئی این پی+ آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے علاقہ سپلنجی مستونگ میں گزشتہ دو روز کے دوران آپریشن کرکے دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد ایک غار کے اندر چھپے ہوئے تھے تاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کوآرڈینیشن اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں 12 خطرناک دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو افسروں سمیت پانچ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ آئی این پی کے مطابق کالعدم تنظیم کا اہم لیڈر گرفتار کرلیا گیا‘ مغوی چینی باشندوں کی گاڑی برآمد کرلی گئی، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے جدید ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگردوں نے مستونگ کے پہاڑی سلسلے کے اندر غاروں میں محفوظ ٹھکانے بنا رکھے تھے، جنہیں کارروائی کے بعد تباہ کیا گیا۔ دہشتگردوں کے زیر زمین ٹھکانے سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں کارروائیاں کی جاتی تھیں۔ دریں اثناءانسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا‘ زیرحراست دہشت گرد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ بھکر سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد محمد شریف 2015ءکے دوران تخریبی کارروائی میں ملوث رہا۔طورخم بارڈر مشکوک افراد کی اطلاع پر بند کردیا گیا، 6 گھنٹے سرچ آپریشن کے بعد کوئی گرفتاری نہیں ہوئی
دہشتگرد ہلاک