• news

نہال ہاشمی کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج اٹارنی جنرل نے متنازعہ تقریر کے شواہد جمع کرا دیئے‘ سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی

کراچی+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نہال ہاشمی کے خلاف تھانہ بہادر آباد کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ دھمکی آمیز تقریر پر درج کیا گیا ہے۔ مزید براں نہال ہاشمی کی متنازعہ تقریر کے شواہد سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے گئے۔ اٹارنی جنرل نے بطور استغاثہ شواہد جمع کرائے۔ شواہد میں نہال ہاشمی کی تقریر کی ویڈیو اور ٹرانسپکرٹ شامل ہیں۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی خصوصی بنچ نہال ہاشمی کی تقریر کے حوالے سے ازخودنوٹس کی سماعت آج (پیر) کو کرے گا۔
نہال ہاشمی

ای پیپر-دی نیشن