;;;;پانامہ کیس: جے آئی ٹی کا چھٹی کے روز بھی اجلاس، حسن حسین نواز کے بیانات کا جائزہ لیا، پیشرفت رپورٹ تیار
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم چھ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اتوار کے روز بھی اجلاس ہوا۔اجلاس جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاءکی سربراہی میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا۔اجلاس میں سپریم کورٹ میں جمع کروائی جانے والی 15 روزہ پیش رفت رپورٹ تیار کی گئی۔ذرائع کے مطابق اتوار کے روز جے آئی ٹی کا اجلاس فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد ہوا ۔اجلاس کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی جانب جانے والے تمام راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا جبکہ ہر آنے اور جانے والے شخص کی کڑی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔جے آئی ٹی نے حسن نوازاور حسین نواز کے بیانات کا بغور جائزہ لیا۔
جے آئی ٹی