• news

شورش کاشمیری کی اہلیہ خورشید بیگم انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج ہوگی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ممتاز صحافی‘ شاعر‘ ادیب اور دانشور مرحوم شورش کاشمیری کی اہلیہ خورشید بیگم لاہور میں انتقال کر گئیں۔ ان کی نمازجنازہ آج دن تین بجے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے ان کی رہائش 24 مال روڈ پر ادا کی جائیگی۔ مرحومہ پی ٹی وی کے شعبہ حالات حاضرہ کے ڈائریکٹر آغا مسعود شورش کی والدہ تھیں۔
انتقال

ای پیپر-دی نیشن