• news

ووکس کی جگہ سٹیون فن انگلش سکواڈ میں شامل

بر منگھم (سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ نے انجری کے سبب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے والے فاسٹ باو¿لر کرس ووکس کی جگہ اسٹیون فن کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔کرس ووکس بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور صرف دو اوورز کر سکے تھے۔سٹیون فن کارڈف میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل انگلش سکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔چیمپیئنز ٹرافی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تکنیکی کمیٹی نے کرس ووکس کی جگہ فن کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن