قصور: ریس لگاتی 2 ٹریکٹر ٹرالیاں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی سے ٹکرا گئیں، عملہ محفوظ
قصور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) کالی پل قصورکے قریب ریس لگاتے دو ٹریکٹر ٹرالیاں ڈپٹی کمشنر قصور کی گاڑی سے ٹکرا گئیں، ڈپٹی کمشنر قصور اور عملہ محفوظ رہا، گاڑی کا فرنٹ بری طرح متاثرہو گیا۔ گزشتہ روز علی الصبح ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خاں سبزی اور فروٹ منڈی کا معائنہ کر کے واپس اپنے دفتر آرہی تھیں کہ کالی پل کے قریب ریس لگاتے ٹریکٹر انکی گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں خوش قسمتی سے ڈپٹی کمشنر اور عملہ محفوظ رہا تاہم گاڑی کا اگلہ حصہ بری طرح متاثر ہو گیا۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن نے دونوں ٹریکٹروں اور انکے ڈرائیوروں مرزا طاہر بیگ اور اللہ وسایا کو حراست میں لیکر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔