نارنگ منڈی: نیند آنے پر موٹرسائیکل سے گرنے والی بچی کرین کے نیچے آکر جاں بحق
نارنگ منڈی (نامہ نگار) مریدکے نارروال روڈ پر ڈالہ واہگہ کے قریب موٹرسائیکل سوار تین سالہ بچی نور فاطمہ نیند آجانے کے باعث چلتی موٹرسائیکل سے گر گئی اور پیچھے سے آنے والے کرین کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ متوفیہ اپنے باپ محمد فیاض کے ہمراہ شہزاد ٹائون سے نارنگ منڈی آرہی تھی کہ موٹرسائیکل پر اپنے باپ کے پیچھے بیٹھی بیٹی کو اچانک نیند آگئی جس کے باعث موٹرسائیکل سے گر گئی۔ پیچھے سے آنے والے کرین نے اسے بری طرح کچل دیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔