متفقہ دستور کی موجودگی میں کسی فتویٰ یا دستاویز کی ضرورت نہیں: ساجد نقوی
لاہور (صباح نیوز) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ صدر ممنون حسن وفاق کی علامت اور قومی بیانیہ بارے ان کے خطاب کے نکات ہمارے مسلسل مؤقف کی مکمل تائید ہے۔ فتوئوں یا علماء سے بیانیے کے بجائے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے، آئین کے ہوتے ہوئے کسی فتویٰ کی ضرورت نہیں۔ صدرمملکت نے اپنے خطاب میں جن اکائیوں کی جانب توجہ دلائی‘ وہ انتہائی سنجیدہ اور مثبت پیشرفت ہے۔ ریاست کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائے۔