خانیوال: والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 7 سالہ بچی نے خود کشی کر لی
ملتان (کرائم رپورٹر) والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 7سالہ بچی نے خودکشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق خانیوال کی رہائشی میمونہ طارق کو والدین نے ڈانٹا جس سے دلبرداستہ ہو کر اس نے کالا پتھر پی لیا جسے تشویشناک حالت میں نشتر لایا گیا تاہم جانبر نہ ہو سکی کارروائی کے بعد بچی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔