• news

توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومتی کاوشیں رنگ لے آئیں: پرویز ملک

لاہور( خبر نگار) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے موجودہ ٹیکس فری بجٹ کو بہترین قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کی سنجیدہ کاوشیں رنگ لائی ہیں۔ 1200میگا واٹ کے گیس پاور پراجیکٹ کیلئے ضروری امور جلد سے جلد طے کئے جائیں۔ توانائی کے دیگر منصوبوں کی طرح اس منصوبے کو بھی تیزی سے آگے بڑھانا ہے،پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے تاریخ ساز فنڈز مختص کئے ہیں۔ شعبہ تعلیم میں مجموعی طور پر 345 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے، عمران خان کو صرف اقتدار سے غرض ہے عوام اور ریاست سے نہیں،ان کی قسمت میں رونا ہی لکھا ہے،پاکدامنی کا دعویٰ کرنے والے بلاول بھٹو اپنے والد کی کرپشن کی داستانوں کوعوام ابھی تک نہیں بھولے، پیپلز پارٹی حکومت جب بھی آئی ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا،سوئس اکاو¿نٹس،حج سیکنڈل،سرے محل،آبدوزیں سیکنڈل،رینٹل پاور سیکنڈل، کے تذکرے ابھی تک زبان زد عام ہیں۔، حج جیسے مقدس فریضہ کے لئے جانے والے حجاج کرام کو بھی نہیں چھوڑا، ذہنی طور پر منتشر سیاستدانوں کا ایجنڈاپہلے بھی ناکام ہوا تھا اب پھر ناکام ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن