پاکپتن‘ ڈسکہ‘ سید والا : اوباشوں نے 2 لڑکوں سمیت 4 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور (نامہ نگاروں سے) اوباشوں نے 2 لڑکوں اور 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پاکپتن سے نامہ نگار کے مطابق نواحی 33/EB کے میر زمان کی 11 سالہ بہن (م) بی بی اوباش ملزم فضل حق کی دکان سے سامان لینے گئی جہاں فضل حق نے (م) بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نواحی گائوں ماچھی سنگھ کے محمد زمان کے گھر ملزم صابر اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ داخل ہو گیا اور محمد زمان کی بیوی کو اسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ ڈسکہ سے نامہ نگار + نمائندہ خصوصی کے مطابق اوباش ملزم کی سات سالہ بچے سے زیادتی۔ مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق موضع اوچیاں کھرولیاں کی شبانہ محسن کے سات سالہ بیٹے (ث) کو ملزم چاند ورغلاء کر اپنے ساتھ لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ موترہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سید والا سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز نواحی گائوں ٹبی بیبو کا آٹھ سالہ محمد ارسلان قریشی ٹیوب ویل پر نہا رہا تھا کہ اسی گائوں کے نوجوان عادل اسے ورغلاء کر کھیتوں میں لے گیا۔ اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ سید والا پولیس نے متاثرہ بچے کے والدمخدوم احمد کے بیان اور ڈاکٹری میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا۔