• news

لاہور، فیروزوالا میں لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں، مزاحمت پر گولی لگنے سے دکاندار زخمی

لاہور+ فیروز والا (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے شادباغ کے علاقہ میں امان کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8 لاکھ روپے مالیت، فیصل ٹائون میں حنیف کے گھر سے 5 لاکھ روپے مالیت، سبزہ زار این بلاک میں صغیر احمد کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، غالب مارکیٹ کے علاقہ میں جمیل اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ روپے مالیت، ہربنس پورہ کے علاقہ میں سلیم اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ روپے مالیت ،لٹن روڈ میں حسن اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، ڈیفنس اے میں توفیق سے 4 لاکھ روپے، شفیق آباد میں عارف سے 80 ہزار روپے، فیکٹری ایریا میں ذوہیب سے 78 ہزار روپے اور موبائل فون، شمالی چھائونی میں عمران سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میں عمار سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے ڈیفنس میں ملک فیصل کے گھر سے 15 لاکھ روپے مالیت، چوہنگ میں حسان کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیت، فیصل ٹائون میں سعید کے گھر سے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی و سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے قلعہ گجر سنگھ میں سے ریحان، چوہنگ میںسے اقبال، مغلپورہ میں سے عرفان کی کاریں جبکہ شاہدرہ میںسے ہریرہ، سمن آباد میںسے واحد،گارڈن ٹائون میںسے اعظم، فیکٹری ایریا میںسے اجمل، باغبانپورہ میںسے ناظم، سبزہ زار میں سے محمود، ستوکتلہ میںسے عاقل اور منصور کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔ دریں اثناء ڈاکوؤں نے غلام عباس کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پونے دو لاکھ روپے نقد اور زیورات پوائنٹ پر حسنین احمد کو روک کر لوٹ لیا۔ تقریباً 42 ہزار روپے موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی مار کر دکاندار محسن علی کو زخمی کر دیا۔ ڈاکوؤں نے سردار علی کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن