.پھلوں کے بعد سوشل میڈیا پر مہنگی موبائل کالز کے بائیکاٹ کی مہم کا اعلان
اسلام آباد (اے پی پی) عوام نے فروٹ کے بعد موبائل کالز کا 10 سے15 جوں تک کالز بائیکاٹ کرنے کی سوشل میڈیا پر مہم چلا دی۔ نجی نیوز چینل کے مطابق عوام نے آسمان سے باتیں کرتے فروٹ کے نرخوں سے تنگ آکر فروٹ خریداری کے بائیکاٹ کے بعد موبائل کالز کے بائیکاٹ کی کال دے دی ہے۔عوام کی جانب سے موبائل کا لز کی ہڑتال کی کال کے تحت10سے 15جون تک موبائل کمپنیز کی جانب سے کالز پر لگائے جانے والے بے جا ٹیکس کے خلاف بائیکاٹ کرنے کی باقائدہ مہم کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی مد ت 5 روز رکھی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر موبائل کالز کے خلاف چلنے والی سوشل میڈیا مہم میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اس دوران صرف ایمرجنسی کال کریں، کارڈ یا بیلنس نہ خریدیں، میسج اور انٹرنیٹ پیکج نہ کریں اور بیرون ملک مقیم افراد پاکستان کال نہ کریں، اپیل میں مزید کہا گیا کہ موبائل کمپنیوں کے لوڈ کا بھی بائیکاٹ یقینی بنائیں آئیں اور سب مل کر اپنے مسائل حل خود حل کریں۔