حکومت آزادکشمیر اورعدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا کے ذریعے ہتک آمیز، نازیبا الفاظ اور دھمکی آمیز پوسٹیں شائع کرنے وا لا گرفتار
میرپور(صباح نیوز) گزشتہ کئی دنوں سے حکومت آزادکشمیر،عدلیہ ، انتظامیہ اور پولیس افسران کے خلاف سوشل میڈیا کے ذریعے ہتک آمیز، نازیبہ الفاظ اور دھمکی آمیز پوسٹیں شائع کرنے والے ملزم احمد سبحانی بیگ ساکن نیوسٹی میرپورکوپولیس نے گزشتہ روز سیکٹر جی ون میرپورسے گرفتار کرکے تھانہ نیوسٹی میں بند کردیا۔ ملزم کے خلاف جرائم 506,501,500,124-A تعزیرات پاکستان، 25 ٹیلی گراف ایکٹ اور 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرکے ان گھنائونے جرائم میں ملوث دیگرافراد کے بارے میں بھی تفتیش شروع کردی ہے۔