پاکستان نے کشمیر میں حالات خراب کرنے کا سلسلہ ترک نہ کیا تو جواب میں گولیوں کا شمار نہیں رکھیں گے: راجناتھ کی بڑھکیں
نئی دہلی(اے این این) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں بدامنی کا الزام ایک بار پھر پاکستان پر عائد کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان نے یہ روش ترک نہ کی تو ہماری فوج جوابی کارروائی میں گولیوں کا حساب نہیں رکھے گی۔ریاست ہماچل پردیش میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی بارہا کوششیں کیں۔ یہ سلسلہ آگے نہیں چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کو اجازت دیدی گئی ہے کہ اگر پاکستان ایک گولی برسائے تو جواب میں برسائی جانے والی گولیوں کاحساب نہ رکھا جائے۔