خواتین کو بھی لڑاکا فوج کا حصہ بنائیں گے: بھارتی آرمی چیف
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارت خواتین کو بھی لڑاکا فوج میں بھرتی کرے گا اور انہیں بھارت کی لڑاکا فوج کا حصہ بنایا جائے گا۔ جنرل بپن راوات نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ بھارتی خواتین کو لڑاکا ’’جوانوں ‘‘ کی صورت میں دیکھنا چاہتا ہوں وہ جلد بھارت کی انفٹری کا حصہ بن جائیں گی۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ابتدا میں خواتین کو بھارتی ملٹری پولیس میں شامل کیا جائے۔