• news

بلغاریا: ٹریفک حادثہ میں پاکستان اور افغانستان کے 9 تارکین وطن جاں بحق، 9 زخمی

صوفیہ (آن لائن) جنوبی بلغاریا میں بس حادثے میں افغانستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے 9 تارکین وطن جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہوگئے، یہ بات پولیس نے کہی۔ منی بس بظاہر ایک سولہ سالہ بلغارین باشندہ چلا رہا تھا جس کے پاس ڈرائیورز لائسنس نہیں تھا، بس یونان اور ترکش سرحدوں کے نزدیک پزارڈجک کے نزدیک موٹروے پر تھی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ تارکین وطن کے پاس کوئی شناختی دستاویزات نہیں تھیں تاہم زندہ بچ جانے والوں کا کہنا ہے کہ وہ افغان اور پاکستانی باشندے تھے۔ زیادہ تر تارکین وطن مغرب اور شمالی یورپ کی طرف جانے کیلئے اپنا سفر جاری رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن