پانچویںانٹرنیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ انجینئرنگ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہوگی
اسلام آباد(صباح نیوز) پانچویں تین روزہ انٹرنیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ انجینئرنگ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہوگی ۔کانفرنس کی میزبانی انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد کرے گا۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے سائنسدان،انجینئرز، تحقیق کار اور پروفیشنلز شرکت کریں گے۔ انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد کی تحت ایئر سپیس سائنس اینڈ انجینئرنگ کے موضوع پر منعقد کرائی جانے والی یہ پانچویں کانفرنس ہے۔